ڈکٹیشن پرچلنے والی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں ،محمود اچکزئی

111

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایسی اسمبلی پر لعنت بھیجتا ہوں جو کسی کی ڈکٹیشن پر چلے، ا گر ملک کی منتخب کر دہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی ڈکٹیشن پر چلتی ہیں تو ہم ایسی پارلیمنٹ میں کسی بھی صورت بیٹھنے کے لیے تیار نہیں ہیں،پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے تمام سیاسی وجمہوری قوتیں اپنا کردار ادا کریں ،جو جج مارشل لا کے خلاف کھڑے رہے انہیں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جب ہمیں موقع ملا ان ججوں کے حق میں ہمیں سوچنا ہوگا اور ان کی جانی مالی مدد کرنا ہم پرفرض ہے، ہم اللہ کی طاقت کے سوا کسی اور کی طاقت کو نہیں مانتے اور ہم اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے غیر ملکی پشتو خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ محمودخان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کی بالادستی کی بات کی ہے جس پر ہمیں غدار کہا گیا اور ہمارے اکابرین کو برا بھلا کہا گیا مگر جو لوگ انگریز کے غلام تھے ان کی اوقات کا ہمیں پتا ہے ،محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایسی اسمبلی پر لعنت بھیجتا ہوں جو کسی کی ڈکٹیشن پر چلے ،میں ہر اس جج جنرل سیاستدان کو سلام پیش کرتا ہوں جو آئین کو مانتا ہے۔
محمود اچکزئی