فرسٹ مائیکرو فنانس بینک سعیدہ مانڈوی والاکے درمیان معاہدہ

234
فرسٹ مائیکرو فنانس بینک اور سعیدہ مانڈوی والا،ٹونی اینڈ گائے کے مابین معاہدے کے موقع پر گروپ
فرسٹ مائیکرو فنانس بینک اور سعیدہ مانڈوی والا،ٹونی اینڈ گائے کے مابین معاہدے کے موقع پر گروپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ پاکستان اور سعیدہ مانڈوی والا،ٹونی اینڈ گائے کے مابین کراچی کے بیوٹی پارلرز اور سلون کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا معاہدہ گزشتہ روز طے پاگیا۔ تفصیلات کے مطابق معاہدے کے تحت سعیدہ مانڈوی والا بیوٹی پارلرز اور سلون کی مالکان کی کاروباری صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی تربیت فراہم کرنے کے کیساتھ اُن میں لیڈر شپ پیداکرنے کی تربیت بھی فراہم کریں گی۔اس معاہدے کا مقصد ان خواتین کی بہبود میں بہتری اور ترقی کے یکساں مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیتیں پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔ اس معاہدے کا اعلان ایک سیمینار میں کیا گیا جو مورخہ 23 اکتوبر کوکراچی میں واقع بیچ لگژری ہوٹل میں ہوا۔ فرسٹ مائیکرو فنانس بینک ہمیشہ اپنے صارفین کی انٹر پرینیورل بنیاد کو مضبوط تر کرنے کے عزم پر کاربند رہا ہے اوراس کے لئے اُن کے مالیاتی، فزیکل اور انسانی وسائل کو ترقی دینے کا خواہاں ہے۔جیسا کہ بینک کا مشن ہے کہ اپنے قابل قدر صارفین بالخصوص خواتین کے لئے راہیں ہموار کرے، اس لئے یہ نئی کاوش بھی اُنہی اقدامات کا تسلسل ہے۔ ایونٹ میں سلون میں اختیار کی جانے والی بہترین پریکٹسز کو محترمہ مانڈوی والا نے شرکاء کے سامنے پیش کیا۔ اُنہوں نے اپنے کاروبارمیں اختیار کی جانے والی عملی ترجیحات کا مظاہرہ کیا تاکہ شرکاء کو بین الاقوامی طور پر اختیار کی جانے والی بیوٹی سلون کی پریکٹسز سے آگاہی ہو۔سیمینار میں فرسٹ مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے شرکاء کو خصوصی طور پر بنائے گئے فنانشل سلوشنز سے بھی متعارف کروایا گیا تاکہ وہ تکنیکی صلاحیتوں اور کاروباری اثاثوں کو اپ گریڈ کریں۔اس موقع پر فرسٹ مائیکرو فنانس بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی رکن مایا عنایت اسماعیل نے خیالات کا اظہار کیا۔