بلوچستان‘محکمہ معدنیات میں کروڑ وں روپے کی کرپشن کا انکشاف

138

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) محکمہ معدنیات بلوچستان کے افسران و ملازمین کی جانب سے قومی خزانے کو کروڑ وں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ، نیب بلوچستان نے محکمہ معدنیات کے ملازمین، کوئلہ کمپنی کے مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ معدنیات کے بڑے اسکینڈل کے دیگر مہروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ ، مزید گرفتاریاں متوقع، ملزمان کا جسمانی ریمانڈحاصل کر لیا گیا۔ محکمہ معدنیات بلوچستان کے ملازم امتیاز حسین جمالی ، ایف بی آر کے ملازم زین جبران، کول کمپنی کے مالک عاصم اکبر خان اور بشیر محمد کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، ملزمان کو احتساب عدالت کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں پیش کیا گیا، تحقیقاتی ٹیم نے شواہد کے حصول کے بعد ملزمان کو 13روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مسلم کول کمپنی کے مالک عاصم اکبر خان نے غیر قانونی طور پربلوچستان کے مختلف علاقوں سے کروڑوں روپے کا کوئلہ نکال کر فروخت کیا۔
محکمہ معدنیات