دینی مدارس کو چھیڑنے والوں کی اصلاح ناگزیر ہے، علما بورڈ

201

لاہور (نمائندہ جسارت) امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر چاروں مسالک علما بورڈ کے زیراہتمام عظمت قرآن کانفرنس ایوان مشائخ 10شالیمارروڈ لاہورمیں سرپرست پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری کی صدارت میں منعقدہوئی جس سے چاروںمسالک علما بورڈ کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی مرکزی علما کونسل پنجاب کے صدر مولانا مشتاق احمد لاہوری ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتازاعوان جمعیت علما اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی، جمعیت اہلحدیث کے رہنما سیدمحمود غزنوی تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ وقارالحسنین نقوی جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا حنیف حقانی و دیگر نے خطاب کیا اور کہاکہ ہم دینی مدارس کی آزادی وخود مختاری کا مکمل تحفظ کرینگے اور ان پر ہرگزآنچ نہیں آنے دینگے اورنہ ہی کسی بیرونی ایجنڈے پر اسلامائزیشن کا عمل رول بیک کرنے دینگے ، علما نے کہاکہ دینی مدارس کی اصلاح کرنے والے خود قابل اصلاح ہیں ہم انہیں مداخلت فی الدین نہیں کرنے دینگے۔ نیزاس موقع پر چاروںمسالک علما نے صاحبزادہ حافظ واصف علی کی تکمیل قرآن پر ان کی مشترکہ دستار بندی کی اورہاتھوںمیں ہاتھ ڈال کر اتحادبین المسلمین کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔