شعیب ہنگورہ فٹبال بلے جی کلب نے شفیع محمدن کو ہرادیا

183
شعیب ہنگورہ فٹبال ٹورنامنٹ ،چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک فیاض اعوان بلے جی کلب کو ٹرافی دیتے ہوئے
شعیب ہنگورہ فٹبال ٹورنامنٹ ،چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک فیاض اعوان بلے جی کلب کو ٹرافی دیتے ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ینگ ہنگورہ فٹبال کلب کے زیراہتمام اورڈی ایم سی سائوتھ کے تعاون سے آل کراچی شہید شعیب ہنگورہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میںبلّے جی بلوچ فٹبال کلب نے ایک دلچسپ اور سنسی خیزمقابلے کے بعد شفیع محمدن فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلیا کلری فٹبال گرائونڈ آگرہ تاج لیاری میں ہزاروں شائقین فٹبال کی موجودگی میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف کے 55 ویں منٹ میں بلّے جی فٹبال کلب کیجانب سے مہر علی بلوچ نے فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کوبرتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمدفیاض اعوان نے بلّے جی بلوچ فٹبال کلب کے کپتان کوونرٹرافی اورتیس ہزار روپے جبکہ شفیع محمدن فٹبال کلب کے کپتان کو رنرزاپ ٹرافی اور بیس ہزار روپے کاکیش ایوارڈ دیا جبکہ فائنل میں گول اسکور کرنے والے مہرعلی بلوچ کو تین ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا گیا اس کے علاوہ کھلاڑیوں میں ٹریک سوٹس، کٹ بیگز و دیگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمدفیاض اعوان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں لیاری کو فٹبال کی نرسری کہا جاتا ہے یہ امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگوں کی زمین ہے یہاں کے نوجوان دیگر شعبوں کی طرح کھیل کے میدان میں بھی خداد صلاحیتوں سے مالامال ہیں ماضی میںبھی یہاں سے کئی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل اور قومی سطح پر اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کیا ہے یہاں کے نوجوانوں کومعیاری تربیت اورکھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرکے ہم ان سے مزیداچھے نتائج حاصل کرسکتے ہیں چیئرمین ملک فیاض اعوان کاکہنا تھا کہ شہید شعیب ہنگورو جیسی سماجی اور عوامی خدمت کرنے والی شخصیت کے نام سے منسوب فٹبال ایونٹ کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے۔