پی ٹی آئی کے رہنما حکومت کی پالیسیوں پر پھٹ پڑے

1315

تحریک انصاف پاکستان کے رہنما فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی پالسیوں کے خلاف بول پڑے۔

پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ایف بی آر نے ہر شخص کو ڈرایا ہوا ہے۔ ایف ابی آر کی پالسیوں کے باعث تاجر برادری احتجاج اور پڑتالیں کرنے پر اتر آئی ہے۔ پہلے بھی تاجروں کو ایف بی آر کے ساتھ بٹھایا اور اب بھی کوشش ہے کہ دونوں کے درمیان کوئی راستہ نکل آئے۔

عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ تاجر دوست پالیسیاں بنائے۔