حکمراں خوفزدہ ہیں انہیں جلد گھر بھیج دیں گے،جے یو آئی

187
لاہور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کررہے ہیں
لاہور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کررہے ہیں

بنوں(صباح نیوز)اپوزیشن کے رہبر کمیٹی کے چیئرمین و صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ حکمران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اسلام آباد لاک ڈائون سے خوفزادہ ہے ہمیں کنٹینردینے کی پیشکش کرنے والے کیو ںپیچھے ہٹ رہے ہیں ،جمہوری ملک میں برداشت اور روادری حکمرانوں کا شیوا ہوتا ہے مگر موجودہ جعلی حکمراں کشمیر ایشو کے بجائے اسلام آباد لاک ڈائون سے کترارہی ہے لیکن جعلی حکمرانوں کا بوریا بسترہ گول کرکے گھر بھیج دینگے، مولانا فضل الرحمن صرف اشارہ کرینگے اور لاکھوں کارکنان اسلام آباد مارچ کے لیے تیار بیٹھے ہیں اسلام آباد مارچ ملکی اور دنیا کی تاریخ کا انوکھا مارچ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے میوہ خیل درانی ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم این اے زاہد اکرم خان درانی ،سابق ایم پی اے اعظم خان درانی،جے یو آئی صوبائی رہنما انعام اللہ گیلانی، ڈاکٹر رستہ باز خان جی، سینان درانی ایڈووکیٹ، حاجی مشرف خان ،ملک کاشف خان سمیت جے یو آئی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ قائد مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اسلام آباد لاک ڈائون کے اعلان کے بعد سے حکمرانوں کے ایوانوں میں ہل چل پیدا ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف جمہوریت کا گلا گھونٹ کر بیرونی اشارو ں پر ملک میں بے حیائی پھیلانے کی سازشیں کررہی ہے ۔موجودہ حکومت نے جنوبی اضلاع کے ساتھ جو سلوک کیا ہے وہ تاریخ میں ضرور لکھی جائے گی ۔اُنہوں نے کہا کہ پورے ملکی سطح پر جماعت کے امرا اور کارکنوں نے اسلام آباد مارچ کی تیاریاں شروع کردی ہے جس کے لیے انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے اور مارچ سے ثابت کریں گے کہ اسلام آباد کس طرح جام ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ کرجعلی حکومت کو بتائیں گے کہ 25جولائی کا الیکشن اور سینیٹ کا الیکشن جعلی تھے اور مغرب کے نمائندے کو یہاں پر بیٹھا کر مغرب کی تہذیب کو یہاں پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ،آج ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہے ،کسی غیر آئینی اور غیر قانونی اور غیر اسلامی قوانین کی اجازت دیں گے ۔