کراچی میں ساحل سمندر پر واقع معروف ریسٹورنٹ کا ملازم دیور کود پر لیڈیز باتھ روم میں داخل ہوگیا اور خاتون سے زیادتی کی کوشش کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ دو دریا پر واقع معروف ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں نشے میں دھت ایک ویٹر نے خاتون کو زدوکوب کیا اور اس سے نازیبا حرکات کی، متاثرہ خاتون نے پولیس کو شکایت درج کروا دی ہے جس پر ویٹر ضیاالدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون مہوش نے پولیس کے بتایا کہ وہ اپنے دوست کے ہمراہ مذکورہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئی تھی ، جب وہ باتھ روم میں گئی تو ایک ویٹر دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوگیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
دوسری جانب پولیس نے نامزد ملزم کی تلاش شروع کردی ہے تاہم اب تک پولیس ملزم کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔