آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب وزیر اعظم سیکریڑیٹ کے سامنے منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم پاکستان کے مشیر خصوصی ارباب شہزاد نے خصوصی شرکت کی.
تقریب کے آغاز میں سائرن بجائے جائیں گے اور شہداء کشمیر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے اس موقع پر تقریب میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز ریاستی پرچموں کے ساتھ ساتھ پاکستانی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے اور وہ ہندوستان کے خلاف اور آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔
بعد ازاں ریلی کے شرکاء نے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے ایسٹبلشمنٹ ارباب شہزاد کی قیادت میں نکالی، ریلی
میں غازی ملت سردار ابراہیم خان کی یادگار تک مارچ کیا اس دوران مظاہرین قاتل قاتل مودی قاتل لے کے رہیں گے أزادی بھارتیو غاضبو .. کشمیر ہمارا چھوڑ دو کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔