عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے دوران میچ فکسنگ کی پیشکش

305

پاکستان کے جراح مزاج مڈل بلے باز عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے دوران میچ فکسنگ کی پیشکش کا دعویٰ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے دوران میچ فکسنگ کی پیشکش کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پھر گلوبل کینیڈا لیگ کے منتظمین کو مطلع کردیا ہے ۔

گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ میں انسداد بدعنوانی یونٹ کے ارکان نے ٹورنامنٹ میں شریک کرکٹرز کو دو اشخاص سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔کرکٹرز کو ان افراد میں سے کسی کے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کرنے پر فوری طور پر مطلع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عمر اکمل کا کہنا ہے کہ  “مجھے فکسنگ کی پیش کش کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہیں اور اب امریکہ میں مقیم ہیں”۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں عمر اکمل نے میچ فکسنگ سے متعلق بیان دیا تھا جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل  عمر اکمل نے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہیں 2015ء کے ورلڈ کپ میں میچ فکس کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

پی سی بی کی جانب سے اس بیان کو فوری نوٹس لیا گیا تھا جبکہ بورڈ کا انسداد کرپشن یونٹ بھی متحرک ہوگیا تھا۔