لاہور: عدالت نے محسن عباس کی گرفتاری سے روک دیا

179

لاہور(نمائندہ جسارت)عدالت نے پولیس کو اداکار و گلوکار محسن عباس کی گرفتاری سے روک دیا۔ محسن عباس بدھ کو لاہور کی عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے محسن عباس کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے تھانہ ڈیفنس سی پولیس سے معاملے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے جس کے بعد کیس کی مزید سماعت کو 5 اگست تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔