ترکیہ و شام کیلیے مزید امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ

209

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے ترکیہ و شام کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ سول بحری جہاز کے ذریعے کراچی سے روانہ کردی ۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے ترکیہ و شام کیلیے مزید امدادی کھیپ روانہ کی ہے ، امدادی سامان سے لدے 6 5کنٹینرز سول بحری جہاز کے ذریعے روانہ کئے گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی کھیپ میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے 820 0خیمے، 1500 0راشن بیگز اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں ، امدادی سامان لیکر روانہ ہونے والا سول بحری جہاز پندرہ دنوں میں منزل پر پہنچے گا۔

ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے پاکستانی عوام کی جانب سے زلزلہ زدہ ترک و شامی بھائیوں کی مدد کے لیے مسلسل مصروف عمل ہے۔ واضح رہے کہ ترکیہ اورشام میں قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں اب تک پچاس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، زلزلے سے ہزاروں عمارتیں منہدم ہونے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جبکہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔