قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

924

بڑی ہی بری مثال ہے ایسے لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا، اور وہ آپ اپنے ہی اوپر ظلم کرتے رہے ہیں۔ جسے اللہ ہدایت بخشے بس وہی راہ راست پاتا ہے اور جس کو اللہ اپنی رہنمائی سے محروم کر دے وہی ناکام و نامراد ہو کر رہتا ہے۔ اور یہ حقیقت ہے کہ بہت سے جن اور انسان ایسے ہیں جن کو ہم نے جہنم ہی کے لیے پیدا کیا ہے ان کے پاس دل ہیں مگر وہ ان سے سوچتے نہیں ان کے پاس آنکھیں ہیں مگر وہ ان سے دیکھتے نہیں ان کے پاس کان ہیں مگر وہ ان سے سنتے نہیں وہ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گئے گزرے، یہ وہ لوگ ہیں جو غفلت میں کھو ئے گئے ہیں۔ (سورۃ الاعراف: 177تا 179)

فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم: جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرتا ہے وہ اللہ کی ذمے داری میں ہے۔ جو بیمار کی عیادت کرتا ہے وہ اللہ کی ذمے داری میں ہے۔ جو صبح شام مسجد جاتا ہے وہ اللہ کی ذمے داری میں ہے، جو کسی حاکم کے پاس کسی مسلمان کی مدد کے لیے جاتا ہے وہ اللہ کی ذمے داری میں ہے اور جو اپنے گھر میں ایسے رہتا ہے کہ کسی کی غیبت نہیں کرتا وہ اللہ کی ذمے داری ہے۔
(ابن حبان)