سعودی عرب کے شہروں میں طوفانی بارشیں، سیلابی ریلے گاڑیاں بہالے گئے

3476
rains

مکہ مکرمہ : سعودی عرب کے کئی شہر طوفانی بارشوں کی زد میں ہیں، مکہ مکرمہ میں سیلابی ریلے گاڑیاں بہا لے گئے، کئی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کے باعث سردی کی شدت میں واضح اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش نے موسم سرد کر دیا ہے۔تبوک، مدینہ منورہ، الجوف ریجن، طائف، مکہ مکرمہ اور جدہ کے علاوہ دیگر سعودی عرب میں جمعہ کو موسلادھار بارش ہوئی، جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، کچھ علاقوں میں سیلابی ریلے سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بہا لے گئے۔

آئندہ چند روز کے دوران مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی جن کی وجہ سے حد نظر محدود ہونے کا امکان ہے۔