دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کا مصدقہ ٹوئٹر اکائونٹ ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا نشانہ بنا ہوا ہے،6 دسمبر کو آئی سی سی کے ٹوئٹر اکائونٹ سے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں غلطی ہوئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھیں: ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایلون مسک کا ایک اور بڑا فیصلہ
جب کہ اب 7 دسمبر کو بھی بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے ٹاس کے فوری بعد آئی سی سی نے غلطی کی،آئی سی سی کے تصدیق ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹاس سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئیں لیکن اس پوسٹ کے ساتھ کینیڈا کی کرکٹ ٹیم کی تصویر لگا دی گئی۔
اس غلطی پر کئی اکاونٹ سے آئی سی سی پر تنقید کی گئی اور مذاق بھی بنایا گیا، آئی سی سی نے بعدازاں اپنی غلط پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔