عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

234
global market

واشنگٹن؛ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 فیصد کم ہو گئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔برینٹ خام تیل 5 فیصد کمی کے بعد 86 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہاہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں بھی4 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 6 ڈالر 8 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ ہوئی ہے۔