ڈالر کی قدر میں کمی کا جاری، انٹربینک میں 219 روپے کا ہوگیا

387
The dollar

کراچی : روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری  رہا۔ آئی ایم ایف کی پاکستان سے پاکستان کو 1 ارب 17 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے بعد ملک کی کرنسی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

بدھ کے روز ٹریڈنگ کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 12 پیسے کی کمی ہوئی اور ڈالر219 روپے پر آگیا۔ دوپہر 12 بجے انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر 1 روپے 87 پیسے گرگئی اور امریکی ڈالر کی قیمت 218 روپے 25 پیسے پرآگئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 218.50 روپے میں فروخت اور 216.50 روپے میں خریدا جارہا ہے۔دو روز میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے نیچے آگیا ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روز میں 4 روپے سستا ہوگیا ہے۔

کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے سے روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور ہوا ہے۔