کراچی:  پیپلز بس سروس کا نیا روٹ متعارف

235
second route

کراچی: پیپلزبس سروس کا نمائش سے سی ویو تک نیاروٹ متعارف کرادیا گیا۔ترجمان ایس آئی ڈی سی ایل کے مطابق بس نمائش سے زیب النساءاسٹریٹ، میٹروپول، تین تلوار، بلاول چورنگی اور ڈالمن مال سے سی ویوپہنچے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز بس، گرین لائن کے نمائش اسٹیشن پرموجود ہوگی جب کہ گرین لائن اور پیپلز بس سروس کاکرایہ الگ الگ چارج کیاجائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ گرین لائن کے مسافروں کے علاوہ دیگر مسافربھی پیپلز بس سروس استعمال کرسکیں گے۔