پشاور (آن لائن) پشاور سمیت ملک کے 40 بڑے شہروں میں نئے پراپرٹی ریٹس کا اطلاق کل سے کردیا جائے گا ۔ خیبر پختونخوا کے 6 بڑے شہروں سمیت ملک کے 40 بڑے شہروں میں نئے پراپرٹی ریٹس کے حوالے سے سروے کاکام مکمل کر لیا گیا ہے ، پشاور کینٹ ، ارباب روڈ ، صدر روڈ ، شامی روڈ پر رہائشی اور کمرشل ریٹس میں جزوی طور پر کمی کر دی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر اضافہ کردیاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیموںنے پشاور ، ایبٹ آباد ،مردان ،کوہاٹ سمیت صوبے کے 6 بڑے شہروں کے تمام علاقوں کے پراپرٹی ریٹس کاتعین کر کے رپورٹس مرتب کر لی ہے۔