تھر میں امریکی باسکٹ بال اسٹار کی مدد سے سولر واٹر سینٹر قائم

268

امریکی باسکٹ بال سپر اسٹار کائری ارونگ کی چیریٹی فاؤنڈیشن نے ‘پانی’ نامی این جی او کے اشتراک سے صوبہ سندھ کے علاقے تھر میں شمسی واٹر سینٹر تعمیر کیا ہے جو وہاں صاف پانی اور کھیتی کے لیے سہولیات مہیا کررہا ہے۔

تھر میں خیراتی کاموں میں کائری ارونگ کی شمولیت کا انکشاف اس وقت ہوا جب ‘پانی’ نے اپنے منصوبے کے سلسلے میں دی جانے والی امداد پر امریکی کھلاڑی کا شکریہ ادا کیا۔