صنعتی علاقوں میں گیس بندش،پیداواری عمل متاثر ہورہا ہے،فیضان الہیٰ

139
حیدرآباد: ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد بلوچ، حیدرآباد ایوان صنعت و تجارت کے سابق صدر فہد شیخ ودیگر مصطفی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد فیضان الٰہی نے شمع کمرشل ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکا ر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، حکومت صنعتی فروغ بالخصوص چھوٹے و درمیانی درجے کے صنعتکاروںکو ترقی دینے کی کوششیں کر رہی ہے، ایس ایم ای سیکٹر عوام کو روزگار مہیا کررہا ہے، ضلعی حکومت شمع کمرشل ایریا کے تباہ حال انفرا سٹرکچر کی بحالی کیلےے نوٹس لیتے ہوئے فو ری طو رپر صنعتکا روں کے مسائل حل کرے، صنعتکا روں کی یہ بھی شکایت ہے کہ شمع کمرشل ایریا میں گیس کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، ستم ظریفی یہ ہے کہ صنعتوں کو مطلوبہ ضروریات کے مطابق گیس پریشر مہیا نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے پیداواری عمل متاثر ہوتا ہے اور محنت کش بھی بیروزگار ہو رہے ہیں۔ محمد فیضان الٰہی نے سوئی گیس کمپنی کے افسران سے مطالبہ کیا کہ شمع کمرشل ایریا کے صنعتکا روں کے مسائل فوری طو رپر حل کیے جائیں، فو ڈاتھا رٹی کی طرف سے تاجروں و صنعتکا روں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فو ری بند کیا جائے۔ قبل ازیں شمع کمرشل ایسو سی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز علی راجپوت نے صنعتکا روں کے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر چیمبر آف کامرس کی توجہ گیس کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ، لو پریشر کی شکایات، انفرا اسٹرکچر کی زبوں حالی اور فو ڈ اتھا رٹی کی طرف سے صنعتکاروں کو ہراساں کرنے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ وفد میں وائس چیئر مین ضیا الدین، صدر اعجا ز علی راجپو ت، نائب صدر اشفاق احمد سومرو، سیکرٹری نواب الدین سمیت حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد عارف نائب صدر دانش شفیق قریشی اراکین جاوید اقبال، اختیار احمد آرائیںو دیگربھی موجود تھے۔