پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز کا اسکولز بند رکھنے کا اعلان

297

کراچی : پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر کل نجی اسکول اور کالجز بندر کھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن اضلاع میں موسم ٹھیک ہے وہاں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارشوں کا سلسلہ رات سے شروع ہوگا ، سمندری طوفان کا بھی خدشہ ہے جو صبح 5بجے تک سائیکلون میں بھی تبدیل ہوسکتاہے، طوفان بننے کی صورت میں نام شاہین دیا جائے گا۔

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز نے محکمہ موسمیات کی 160ملی میٹر تک کی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب ٹیکنیکل بورڈ  حکام نے کہا ہےکہ بارش کے پیش نظر تمام امتحانات ملتوی کردیے ہیں ، جلد نئی تاریخوں کا اعلان کردیا جائے گا۔