روس کی امریکا کو افغانستان کے قریب اڈوں کی پیش کش

145

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک میلی سیپینٹاگون میں روسی ہم منصب ویلری گیراسیموف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں روسی صدر کی اس پیش کش کا جائزہ لیا گیا جس میں ولادیمیر پیوٹن نے واضح طور پر کہا ہے کہ افغانستان میں کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے وسط ایشیا میں روسی فوجی اڈے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔