بلوں میں 35 فیصد تک ایڈوانس ٹیکس بے رحمی ہے، حمزہ شہباز

102

لاہور ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ بے رحمی ہے، حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کے بعد بجلی بھی گرا دی۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے بجلی کے بلوں پر ٹیکس کے نفاذ پر اپنے بیان میں کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی
بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ حکومتی بے حسی اور بے رحمی کا مظہر ہے، حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد بجلی بھی گرا دی ہے، بجائے ہوشربا مہنگائی کا سامنا کرتے عوام کو ریلیف دینے کے یہ حکومت ان کی جیب پر مزید ڈاکے مار رہی ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پاکستان کو جس معاشی دلدل میں دھکیل چکی ہے، اس سے نکالنا دہائیوں کا کام ہوگا، آخر پاکستان کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔