ایران کے صدر ابراھیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پرحاضری

172
Arrival of the President

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اہلیہ جمیلہ عالم الہدیٰ کے ہمراہ لاہور کے بعد کراچی پہنچ گئے۔

کراچی ائیر پورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کابینہ ارکان نےمعزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

صدرابراہیم رئیسی ایئرپورٹ سے مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نے مزار پر پھول چڑھائےاور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

معزز مہمان مزار قائد سے سی ایم ہاؤس پہنچیں گے جہاں وہ وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات ہوگی۔

صدر ابراہیم رئیسی کو گورنر سندھ کی جانب سے اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری دی جائے گی۔ ایرانی صدر آج کراچی میں قیام کریں گے اور بدھ کی صبح روانہ ہو جائیں گے۔

دوسری جانب ان کی آمد کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ سکیورٹی وجوہات کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند ہے جبکہ کمشنر کراچی نے عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔