اسپین کا اسرائیل سے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

251

میڈرڈ: ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل البریز کا کہنا ہے کہ ‏اسپین غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امدادی سامان کے لیے تمام کراسنگ کھولنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل انسانیت کے ناطے غزہ میں شہریوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے تمام زمینی راستوں کو کھولے تاکہ مظلوم فلسطینیوں کو علاج ومعالج کے لیے کچھ سامان فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اگر ہم مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا سیاسی حل چاہتے ہیں تو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا بالکل ضروری ہے، اگر اسرائیل نے جنگ بندی نہ کی تو اسرئیل اس جنگ کو مزید فروغ دینے کے لیے لبنان پر بھی حملے کررہا ہے، جو ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔

ہسپانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل مستقل جنگ بندی کرکے غزہ کی عوام کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں  کو راستہ فراہم کرے، اسرائیل کی مزید فوجی کارروائیاں خطے کے لیے خطرہ ہیں۔