کے پی: پاک فوج عوامی صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مصروف

256

پشاور :پاک فوج خیبرپختونخوا کےعوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مصروف  عمل ہے ، ضلع مہمند میں چار روزہ فری آئی کیمپ کا انقعاد کیا گیا ۔

اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں پاک فوج کی جانب سے چار روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس فری آئی سرجیکل کیمپ میں 885 مرد، 544 خواتین اور 245 بچوں سمیت چودہ سو سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔

اس موقع پر مجموعی طور پر سات سو چون مریضوں کو مفت عینکیں فراہم کی گئیں اور گیارہ سو سے زائد مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

فری آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد الشفاء آئی ٹرسٹ کے تعاون سے کیا گیا۔

مقامی لوگوں نے چار روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آنکھوں کے علاج کے لیے دور دراز علاقوں سے جانا پڑتا ہے۔