لوڈنگ ٹرک اور بسوں کا خود کار چالان سسٹم شروع 

244

     ریاض: سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ لوڈنگ ٹرکس اور بسوں کے لیے دی گئی مہلت ختم ہو گئی ، خود کار سسٹم کے ذریعے چالان کا آغاز ہو گیا۔

اتھارٹی نے ٹرانسپورٹ سروسز سے منسلک اداروں کو تین زمروں میں تقسیم کیا تھا جن میں ٹیکسی سروس کے لیے 13 مارچ 2022 کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

دوسرے زمرے میں اسکول بسوں کے لیے مرتب قوانین پرعمل درآمد کیلئے یکم فروری 2023 کی ڈیڈ لائن تھی۔

تیسرا مرحلہ لوڈنگ ٹرکس اور بڑی بسوں کا تھا جس کا آغاز  اتوار کو کر دیا گیا۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا ایسے ٹرک اور بسیں جو روڈ پرمٹ کے بغیر یا ایکسپائر پرمٹ کے علاوہ ایسی ہیوی گاڑیاں جن کے استعمال کی انتہائی حد مکمل ہو چکی ہو انہیں روڈ پر لانے کی صورت میں خود کارچالان سسٹم کے ذریعے خلاف ورزی ریکارڈ کی جائے گی۔