مئی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے نئے قرضے پر اتفاق ہو جائے گا ، وزیر خزانہ

265

اسلام آباد: پاکستان کا مقصد مئی میں آئی ایم ایف کے نئے قرض کے خاکہ پر اتفاق کرنا ہے، پاکستان کو امید ہے کہ مئی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے نئے قرضے پر اتفاق ہو جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی قرضوں کی منڈیوں میں واپسی کی بنیاد ڈالنے کے لیے ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔

 وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ مختلف عالمی اداروں کے ساتھ ملکر متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، پاکستان کم ازکم 6 ارب ڈالر کا نیا پروگرام لے گا، قرض پر اتفاق ہوا تو اضافی فنانسنگ کی بھی درخواست کریں گے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان بے حد متاثر ہوا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ قرضوں کی صورتحال بھی بہتر نظر آتی ہے۔