سوڈان میں ہیضے اور ڈینگی سے 391 افراد ہلاک

328

خرطوم: سوڈان نے کہا ہے کہ ملک میں ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

وزیر صحت ہیثم محمد ابراہیم نے کہا کہ تقریبا 11ہزار ہیضے کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں 12 ریاستوں میں 325 افراد ہلاک ہوئے، ڈینگی بخار کے کیسز 9 ہزار تک پہنچ چکے ہیں جن میں سے 66 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

وزارت صحت نے ہیضے سے متاثرہ ریاستوں میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں، تقریبا 4 ہزار ٹن جان بچانے والی ادویات، بشمول نس کے محلول، گردے و کینسر کی دوائیں اور میڈیکل لیبز کے لیے استعمال ہونے والی اشیا مختلف ریاستوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔

سوڈان کی وزارت صحت نے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں جنگ کے ایک سال کے دوران ہیضے اور ڈینگی بخار کی وجہ سے کل 391 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔