اونٹ کو بطور عیدی 500 ريال کا نوٹ کھلانے والا سعودی شہری گرفتار

390

سعودی شہری نے اونٹ کو 500 ريال کا نوٹ بطور عیدی کھلا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہری نے اونٹ کو 500 ريال کا نوٹ کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

سعودی شہری نے ویڈیو کے عنوان میں لکھا تھا کہ میں نے اونٹ کو عیدی دی ہے۔ بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد سعودی پولیس نے اس شخض کو گرفتار کرلیا ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں قومی کرنسی کو نقصان پہچانا جرم ہے اور اس پر جرمانہ بھی ہوتا ہے۔