عوام دوست پالیسیاں بنانے کیلئے دیگر صوبے پنجاب کی نقل کررہے ہیں،عظمیٰ بخاری

137

لاہور :صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پاکستان میں ٹرینڈ سیٹر بن گئی ہیں،تمام صوبے عوام دوست پالیسیاں بنانے کیلیے انکو کاپی کرتے ہیں،عوام کو ریلیف دینے کے معاملے میں کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کی فکر کرتے ہوئے  روٹی کے معاملے پر بولڈ اسٹیپ لیا ہے، روٹی کی قیمت کیا ہونی چاہییے؟ روٹی سستی ہونی چاہیے اس پر گزشتہ 6 سال کسی نے بات نہیں کی ۔

عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اس وقت فیلڈ میں موجود ہیں اور سستی روٹی اور نان کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جب عام آدمی کو ریلیف دینے کی بات کی جائے تو رکاوٹیں بھی ڈالی جاتی ہیں۔