فیض آباد دھرنے پر کمیشن کی رپورٹ کی کوئی وقعت نہیں، خواجہ آصف

225
close the trade corridor

اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ آصف  کاکہنا ہے کہ  فیض آباد دھرنے پر کمیشن کی رپورٹ کی کوئی وقعت نہیں ،  یہ رپورٹ نامستند ہے اور نہ ہی قابل بھروسہ ، فیض آباددھرنے پر انکوائری کمیشن صرف ایک مذاق تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  سابق فیض حمیداور سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کبھی بھی کمیشن میں پیش نہیں ہوئے،صرف مجھ جیسے سیاسی ورکرز پیش ہوئے ،جہاں جاکر احساس ہوا کہ اس کمیشن میں کوئی سنجیدگی نہیں،مجھے کمیشن کے سامنے پیش ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ فیض آباد دھرنے پر انکوائری کمیشن میں شامل لوگ اپنے گریبان میں جھانکے کہ انہوں نے اپنافرض نبھایا کہ نہیں۔