موسمی تبدیلی کے باعث خسرہ کے کیسز میں اضافہ

275

لاہور: موسمی تبدیلی کے باعث پورے ملک میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق  یکم سے 30اپریل تک پنجاب کے تمام اضلاع میں بچوں کی ویکسینیشن کے لئے خصوصی سرگرمی کا آغاز کیا گیا۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے حفاظتی ٹیکہ جات ضرور لگوانے کی اپیل بھی کی۔

خصوصی سرگرمی یکم سے 30 اپریل تک صوبہ پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں جا ری ہے۔