مئی کے بجلی بلوں میں 4.12 روپے فی یونٹ کمی ہوگی، وزارت توانائی

181
Disclosure

اسلام آباد: وزارت توانائی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مئی کے بجلی کے بلوں میں 4.12 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔

حکومت کی جانب سے مسلسل تیسرے ماہ بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے مقابلے میں اپریل کے بجلی بل 7 روپے 6 پیسے کم کرکے 4.92 روپے فی یونٹ پر لائے گئے۔

اعلامیے کے مطابق اپریل کے مقابلے میں مئی کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) 4.92 روپے سے کم کرکو 2.94 روپے پر لانے کے لیے نیپرا کو سماعت کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ اس طرح مارچ کے مقابلے میں مئی کے بجلی بلوں میں 4.12 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے توانائی و پیداوار اویس لغاری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔