علی امین گنڈاپور کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور

119

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلائو گھیرائو کیس کے 12 مقدمات میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کرلی۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتوں کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، جج ملک اعجاز آصف نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو ذاتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کردی۔