شہریوں کیلئے خوشخبری: کراچی میں رواں سال شدید گرمی نہیں پڑے گی

218
Good news for citizens

کراچی: پاکستان کے ساحلی شہرکراچی میں رواں سال آنے والے موسم گرما میں شدید گرمی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال آنے والا موسم گرما معمول کے مطابق گزرے گا کیونکہ اس سال شدید گرمی نہیں پڑے گی یہ بات ماہر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتائی ۔

سردار سرفراز کا کہنا تھاکہ اس سال مئی اور جون میں شہر میں زیادہ گرم موسم نہیں ہوگا، جیساکہ گزشتہ حالیہ برسوں میں ہیٹ ویوکا سامنا کرنا پڑاتھا ۔ کراچی میں اس سال موسم گرما معمول کا مقابلہ کرے گا۔ جس سے شہریوں کو سکون میسر ہوگا۔

ماہر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کی دوسری لہر 17 اپریل کو کراچی میں داخل ہوگی، انہوں نے شہر میں 18 اپریل سے تیز بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آج اور کل شہر میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والی بارش شہر میں توقع کے مطابق ہوئی۔