پاکستان میں 26.2ملین بچے تعلیم سے محروم ہیں

250

اسلام آباد:وفاق اور صوبوں کے اشتراک سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کی ٹیکنیکل تعلیم کے شعبے میں کوششیں جاری ہیں۔

پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافے کیساتھ،یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ تعلیمی نظام بین الاقوامی مارکیٹ کیتقاضوں کے مطابق ہو۔

پاکستان میں اس وقت 26.2ملین بچے سکول سے باہر ہیں اور 10سال سے کم عمر کے 40فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

سالانہ اسٹیٹس آف ایجوکیشن رپورٹ(ASER -2023)بھی واضح طور پرپاکستان میں معیاری تعلیم کے حصول میں کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔

اس ضمن خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون کیلئے متحرک ہے اورملک بھر میں انسانی وسائل کی برآمد کیلئے کوشاں ہے اس پس منظرمیں،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)نے وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تعلیمی پالیسی کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

ان کاوشوں میں بنیادی تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کیلئے موزوں اداروں کا قیام بھی شامل ہے ،یہ کاوشیں نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کی لیبر فورس کیمعیارکو بہتر بنائیں گی بلکہ عالمی افرادی قوت میں نمایاں طور پرحصہ ڈالنے کے لیے معاون ثابت ہونگی۔