45 منٹ کا فیول رہ جانے کے اعلان کے 115 منٹ بعد طیارے کی لینڈنگ

371
Abundance of birds

بھارت: گزشتہ روز ہفتے کے دن اس وقت ایک طیارے کے مسافروں کی جان پر بن آئی جب لینڈنگ میں ناکامی کے بعد طیارے کا رخ موڑا گیا اور جب طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تب اس میں صرف ایک یا دو منٹ کا فیول بچا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کو یہ پرواز ایودھیا (اتر پردیش) سے دن کے 3 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی۔ اِسے دہلی میں 4 بج کر 40 منٹ پر لینڈنگ کرنی تھی۔ یہ قصہ انڈیگو ایئر لائن کی پرواز نمبر 6E2707 کا ہے۔

واضح رہے کہ طیارے نے شام 6 بج کر 15 منٹ پر لینڈنگ کی۔ یہ لینڈنگ 45 منٹ کا فیول رہ جانے کے اعلان کے 115 منٹ بعد ہوئی۔

دہلی میں لینڈنگ نہ ہونے پر طیارے کا رخ چنڈی گڑھ کی طرف موڑا گیا۔ پائلٹ نے بتایا کہ طیارے میں مزید 45 منٹ کا فیول بچا ہے۔ خراب موسم میں طیارے کو دو بار اتارنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔

جس وقت انڈیگو ایئر لائن کے طیارے نے چنڈی گڑھ ایئر پورٹ پر زمین کو چُھوا تب صرف ایک سے دو منٹ کا فیول بچا تھا۔ طیارے میں سوار ایک ریٹائرڈ پائلٹ نے کہا کہ انڈیگو نے ممکنہ طور پر مروجہ تسلیم شدہ طریق کار کی خلاف ورزی کی ہے۔