اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام ہو گئی، سینیٹر طلال چوہدری

313
movement failed

اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پشین جلسے سے ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ناکامی سے دوچار ہو گئی ہے،

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا ناکام جلسہ صرف اور صرف کرسی کے حصول کی کوشش ہے، انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پشین میں کئے گئے جلسہ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پشین جلسے میں نوشکی میں دہشت گردی کی کسی نے مذمت کی؟ کیا کسی نے جلسہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا،کیا کسی نے فلسطین مسئلے پر کوئی بات کی،کیا کسی نے لوڈ شیڈنگ، مہنگائی یا عوام کے مسائل پر کوئی بات کی۔

رہنما ن لیک کا کہناتھاکہ یہ سب کرسی کا چکر ہے، یہ جلسوں سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں عوام کے ساتھ جو کچھ کیا، عوام اس کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ،پی ٹی آئی کی کرسی کی سیاست عوام جان چکے ہیں ،عوام ان کے دھوکے میں اب نہیں آئیں گے،عوام گالم گلوچ کی سیاست نہیں، اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ناکام جلسے میں ایک سیاسی رہنما کے خلاف کی گئی نعرے بازی افسوسناک اور قابل مذمت ہے