پنجاب: طلبا و طالبات کیلئے الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن شروع

371

لاہور: پنجاب کے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ کوآسان اقساط پر 20 ہزار الیکٹرک و پیٹرول بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن شروع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں 19 ہزار پیٹرول بائیکس اور ایک ہزار ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔طلبہ کو بلا سود بائیکس کیلئے حکومت پنجاب ایک ارب روپے سبسڈی ادا کرے گی۔طلبہ کی طرف سے20ہزار ڈاؤن پیمنٹ بھی حکومت ادا کرے گی۔

طلبہ کو دی جانے والی بائیکس کی ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ طلبا 11676 روپے ماہانہ اور طالبات 7325 روپے آسان ماہانہ اقساط جمع کراسکیں گے۔

پہلے مرحلے میں فیصل آباد، ملتان،بہاولپور راولپنڈی اور لاہور میں ای بائیک دی جائینگی۔ہر ضلع میں موٹر بائیکس آبادی کے تناسب سے دی جائے گی۔

بائیکس حاصل کرنے کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 29اپریل 2024ہے۔ بائیکس حاصل کرنے کیلئے سرکاری یا نجی یونیورسٹی /گرایجویٹ کالج کا طالبعلم ہونا ضروری ہے۔

آسان اقساط پر بائیکس حاصل کرنے کیلئے طالبعلم کی عمر18سال سے زائد اورڈرائیونگ لائسنس یا لرنرپرمٹ ضروری ہے۔طلبہ bikes.punjab.gov.pkپر29اپریل تک اپلائی کرسکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہداہت پر 19 ہزار پٹرول بائیکس اور ایک ہزار ای بائبکس دی جائیگی۔