کچے کے ڈاکوؤں نے چندے کیلئے جانے والے 3 پیر اغوا کرلیے

293

  سکھر: انسپکٹر جنرل (آئی جی) غلام نبی میمن سندھ کی سکھر میں موجودگی کے دوران کچے کے ڈاکوؤں نے مریدوں کے پاس چندہ لینے کے لیے جانے والے 3 پیر اغوا کرلیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سے آئی جی پولیس سندھ سکھر اور لاڑکانہ کے کچے کے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وہاں موجود تھے،   ان کی موجودگی کے دوران 3 ایسے افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے جو کھیت سے فصل اترنے پر اپنے مریدوں کے پاس چندہ لینے کے لیے گئے ہوئے تھے۔

اہل خانہ کے مطابق  تینوں افراد کے اغوا کی واردات کچے کے علاقے جھلی کلواڑی میں ہوئی،

 شاہ، جاوید شاہ اور ظہور شاہ گندم کی فصل تیار ہونے پر مریدوں کے پاس سالانہ چندہ وصولی کے لیے گئے تھے،  ڈاکوں نے تینوں افراد کو جھلی کلواڑی کے علاقے میں اغوا کرلیا اور ان کی بازیابی کے لیے مبینہ طور پر تاوان طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ آئی جی سندھ کی  آمد پر سکھر اور لاڑکانہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اس کے باوجود 3افراد اغوا کرلیے گئے ہیں۔