پاکستان کیلیے قرض منظوری: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع

225
Next loan tranche

اسلام آباد: پاکستان کے لیے قرض کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ کے حوالے سے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں متوقع ہے۔

انہوں نے واشنگٹن میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی اقتصادی و مالیاتی صورت حال پہلے کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس اپریل کے آخر میں ہونے کی امید ہے۔

جولی کوزیک کا مزید کہنا تھاکہ فریقین کے مابین اسٹاف لیول معاہدہ گزشتہ ماہ 19 مارچ کو ہوا تھا۔ پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی، جس میں سے 1.9 ارب ڈالر پاکستان کو پہلے ہی جاری کیے جا چکےہیں۔