حکومت کا عید کی چھٹیوں کا اعلان

330

وفاقی حکومت نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے، جبکہ اس کے بعد مزید دو چھٹیاں مفت میں ملیں گی۔

کیبنٹ سیکریٹریٹ نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اپریل (منگل) سے 12 اپریل (جمعہ) تک ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

اس طرح منگل سے جمعہ تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹی ہوتی ہے، جس سے چھٹیوں کی تعداد چھ ہو جائے گی۔