پرویز الہٰی کو مزید چند دن اسپتال میں رکھا جاسکتا ہے: ذرائع

150

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی پمز اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

 ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کا معائنہ کرے گی ۔

 ذرائع کے مطابق  پرویزالہٰی کا شوگر، بلڈ پریشر نارمل ہے۔ پرویزالہٰی کو مزید چند دن اسپتال میں رکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل چوہدری پرویزالٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت رہی اور درد کم کرنے کے لیے ڈاکٹر پرویز الہٰی کو پین کلر دے رہے ہیں۔