دبئی: رمضان المبارک میں 202 بھکاری گرفتار

213

دبئی پولیس نے 202 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا جن میں سے زیادہ تر کے پاس وزٹ ویزا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی رمضان المبارک میں بھیک مانگنے کے خلاف مہم کا حصہ ہے جس کے تحت 112 مرد اور 90 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے 2 ہفتوں میں پکڑے گئے ان افراد کو کم از کم 5 ہزار جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کے پاس رہائشی ویزا ہے اور اکثر افراد وزٹ ویزا پر آئے تھے تاکہ لوگوں کی رحمدلی کا فائدہ اٹھا کر آسانی سے پیسہ کماتے ہیں۔