بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دینے کا فیصلہ ہوگیا: ذرائع

301
Ranking

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی نئی انتظامیہ نے کپتان بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دینے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور بورڈ چند گھنٹوں میں اس کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم کو کپتان بنانے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی بورڈ کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے قیادت چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں۔ شاہین آفریدی کے قریبی ذرائع نے انہیں قیادت چھوڑنے سے منع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں قیادت سنبھالیں گے اور کاکول کے ٹریننگ کیمپ میں بابر اعظم بطور کپتان شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی 20 میں 42 جیتے اور  23 ہارے۔