دشمن امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا ہے، وزیر داخلہ

228

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے کہا ہے کہ دشمن امن کو سبوتاژکرنے کی سازش کر رہا ہے۔ اتحاد کی قوت سے اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر آمد،کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے وفاقی وزیرداخلہ کا خیر مقدم کیا، محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہدا پر حاضری دیتے ہوئے  یادگار شہدا پرپھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے کہا کہ  ایف سی کے بہادر جوانوں نے قیام امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے ایف سی کو مزید موثر فورس بنایا جائے گاایف سی ہیڈ کوارٹر جلد دوبارہ آﺅں گا۔