ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

154

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک پیسہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کے روز ڈالر ایک پیسہ کمی کے بعد 278 روپے 3 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔