190ملین پائونڈ کیس: بانی پی ٹی آئی کیخلاف سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی

146

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پائونڈز کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کی عدم پیشی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی دی گئی۔

معاون وکیل نے بتایا ہے کہ سردار لطیف کھوسہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل گئے ہیں، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ ہفتے کی تاریخ دے دیتے ہیں۔

بعدازاں چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔